ہندوستاني رياست آسام كے شہر سلچر ميں تشدد كے واقعات كے بعدكرفيونافذ كر ديا گيا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے ذرائع كے حوالے سے بتايا ہے كہ تشدد كو روكنے كي غرض سے قانون نافذ كرنے والے اداروں كو حكم ديا گيا كہ وہ  بلوائيوں كو ديكھتے ہي گولي مار ديں اطلاعات كے مطابق شہر ميں تشدد ان خبروں كے بعد شروع ہوا كہ ايك مارواڑي تاجر نے اپني دكان پر كام كرنے والے لڑكے كو مار مار كر ہلاك كر ديا ہے

سلچر كے ڈپٹي كمشنر كا كہنا ہے كہ جمعہ كي رات كو مارواڑي برادري كي ملكيتي دكانوں كو آگے لگانے اور لوٹنے كے واقعات كے بعد شہر ميں نيم فوجي دستوں كا گشت شروع كر ديا گيا ہے